پاکستان میں جتنی پراکسیز کام کررہی ہیں ان کے پیچھے افغانستان ہے: اختیار ولی خان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون اختیار ولی خان نے کہا کہ پاکستان میں جتنی پراکسیز کام کررہی ہیں ان کے پیچھے افغانستان ہے۔
کوہاٹ کے قریب غیرقانونی سونے کی مائننگ کرنے والے عناصر کے خلاف آپریشن پر وزیراعظم کے معاون اختیار ولی خان نے دنیا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ہم اپنی فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فورسز کے حوصلے بلند ہیں اور بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کررہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments