اسرائیل کے حملے میں غزہ کا فٹبالر محمود کمال شہید
غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کے حملے میں غزہ کا فٹبالر محمود کمال شہید ہوگیا۔
شہید ہونے والے محمود کمال غزہ سپورٹس کلب کے گول کیپر تھے، محمود کمال کی ٹیم نے چند روز قبل فٹبال ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، ایونٹ کا انعقاد شہید فلسطینی کھلاڑیوں کی یاد میں کیا گیا تھا۔
اسرائیلی حملوں میں 1000 فلسطینی کھلاڑی شہید ہو چکے، برطانوی سٹار فارمولا ون ڈرائیور لوئس ہیملٹن نے رفاہ کراسنگ کا دورہ کیا، غزہ کیلئے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
لوئس ہیملٹن نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری قیام امن کیلئے کوششیں تیز کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments