رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا فائنل آج، پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے مدمقابل ہوں گے
دوحہ: (دنیا نیوز) رائزنگ سٹارز ایشیا کپ 2026ء کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا، فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کی ٹیمیں دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا، پاکستان شاہینز ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے اور ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے میدان میں اترے گی۔
کپتان عبدالصمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے گروپ مرحلے کے تینوں میچز جیتنے کے بعد سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
پاکستان شاہینز اس سے قبل ٹورنامنٹ کے 7 ایڈیشنز میں 3 مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے، آج کا فائنل 8 ایڈیشنز میں اس کی چھٹی فائنل شرکت ہوگی، جبکہ ٹیم کی نظریں چوتھی مرتبہ چیمپئن بننے پر مرکوز ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments