کراچی میں 11 مقامات پر مذہبی جماعت کے دھرنے جاری، ٹریفک نظام درہم برہم

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں 11 مقامات پر مذہبی جماعت کے دھرنے جاری رہے جس کے باعث ٹریفک معطل رہی۔

ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی، شارع فیصل، ناتھاخان پر دھرنے دیئے گئے ہیں، شارع فیصل ناتھاخان پل اورملیر15پراحتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، نارتھ کراچی پاورہاؤس چورنگی، سرجانی کے ڈی اے فلیٹس کے قریب احتجاج کیا گیا۔

رضویہ گولیماراورنارتھ ناظم آباد فائیو سٹار چورنگی پراحتجاج کے باعث ٹریفک جام رہی، ابوالحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن اور شارع پاکستان انچولی، عائشہ منزل پر احتجاج کیا گیا جس کے باعث سڑک بند رہی، یونیورسٹی روڈپرسفاری پارک کے قریب بھی احتجاج کیا گیا جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

گلستان جوہر کامران چورنگی پر بھی دھرنے کے باعث ٹریفک جام رہی، کورنگی نمبر ڈھائی پر احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہونے پر شہری پریشان رہے، سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

ٹریفک پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری سڑکوں پرموجود رہی، ٹریفک کور متبادل راستوں گزارا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں