گلگت سکاؤٹس کے 17ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندار انعقاد

گلگت :( دنیا نیوز) گلگت بلتستان سکاؤٹس کی 17ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندار انعقاد ہوا ہے۔

پاسنگ آوٹ پریڈ میں کل 450 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز(ایف سی این اے) تھے، انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔

کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز نے کہا گلگت بلتستان سکاؤٹس، جی بی کے بہادر محافظ ہیں، جو ہر لمحہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے تیار رہتے ہیں۔

تقریب کے آخر میں مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں