خیبرپختونخوا کی 8 جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرریاں

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کی 8 جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرریاں اور تعیناتیاں کر دی گئی ہیں، ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عبدالجلیل خان کو خیبر میڈیکل یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد نسیم اللہ کو صوابی یونیورسٹی اور ڈاکٹر محمد عمران کو زرعی یونیورسٹی پشاور کا وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد حسن الامین سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر انیلا انور کو شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر ادریس کو یونیورسٹی آف ملاکنڈ، ڈاکٹر ساجد راشید احمد کو یونیورسٹی آف ہری پور اور ڈاکٹر اقبال منیر کو شہید بینظیر وومن یونیورسٹی اپر دیر کا وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے۔

وائس چانسلرز کی ابتدائی مدت تعیناتی دو سال ہوگی۔ مزید دو سال کی توسیع وائس چانسلرز کی کارکردگی سے مشروط ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...