بغداد کے ہوائی اڈے کے قریب فضائی دفاع نظام نے 2 بغیر پائلٹ طیارے مار گرائے
بغداد: (دنیا نیوز) عراق کے دارالحکومت بغداد کے ہوائی اڈے کے قریب فضائی دفاعی نظام نے دو بغیر پائلٹ طیاروں کو مار گرایا۔
طیاروں کے گرنے کی جگہ پر آگ بھڑک اٹھی، اس سے قبل اطلاع دی گئی تھی کہ بغداد کے ہوائی اڈے کے نزدیک واقع امریکی سفارتخانے کی معاون لاجسٹک تنصیب کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ جنوب مشرقی علاقے بصرہ کے سرحدی چوکیوں اور اس کے نواحی علاقوں السیبہ، التنومہ، ابو الخصیب اور الشلامچہ کے جنوب میں بھی ڈرون حملے کئے گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان حملوں کے نتیجے میں دھماکوں اور آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔