روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے، زیلنسکی

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ کے خاتمے کے بجائے اسے طول دینے میں سرمایہ کاری ہے۔

اپنے بیان میں یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ پیوٹن کو تحفے دینے سے امن قائم نہیں ہوگا، روس کو پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت جنگ کیلئے اضافی فنڈز فراہم کرے گی۔

انہوں نے روس پر پابندیاں نرم کرنے کے عمل کو واضح کمزوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا روس پر دباؤ ڈال کر باہمی بنیادوں پر کشیدگی میں کمی کا معاہدہ کروا سکتا ہے۔

زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ روس کے ساتھ پابندی میں نرمی سے پہلے کشیدگی میں واضح اور پائیدار کمی ضروری ہے، امریکا سے توقع ہے کہ وہ یوکرینی کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کیلئے مضبوط حمایت جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...