مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کے پھیپھڑوں کی کامیابی سرجری

روم: (دنیا نیوز) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کے پھیپھڑوں کی سرجری کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے۔

ویٹیکن کے مطابق 71 سالہ پوپ کے پھیپھڑوں سے چھوٹی رسولی نکالنے کا آپریشن طے شدہ منصوبے کے مطابق کیا گیا، جبکہ ان کی صحت یابی میں ایک ہفتہ لگنے کی توقع ہے، پوپ لیو کو روم کے جیمیلی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ویٹیکن کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں میں موجود رسولی کا حالیہ طبی معائنے کے دوران ابتدائی مرحلے میں پتا چلا تھا تاہم، یہ معلوم کرنے کے لیے مزید طبی جانچ درکار ہوسکتی ہے کہ رسولی سرطانی ہے یا نہیں اور آیا مزید علاج کی ضرورت ہے۔

پوپ لیو کی تمام عوامی مصروفیات 20 اکتوبر تک منسوخ کردی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...