کانگو :شدت پسندوں کے حملے میں 12 اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک

جمہوریہ کانگو کے ورنگا نیشنل پارک میں مشتبہ ہوٹو ملیشیاؤں نے حملہ کر کے 12 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 16 افراد کو ہلاک کردیا
کنشاسا (نیوزایجنسیاں)، اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہو ئے ۔واضح رہے ورنگا نیشنل پارک افریقہ کا سب سے قدیم قومی پارک ہے جو روانڈا اور یوگنڈا کی سرحدوں پر 7,800مربع کلومیٹرسے زیادہ پر پھیلا ہوا ہے ۔