چین :آسان شادیوں کیلئے اقدامات ،رہائشی علاقے میں رجسٹریشن کی اجازت
بیجنگ(اے ایف پی)چین نے بچوں کی پیدائش کو بڑھانے کیلئے شادی کے اندراج کو آسان بنانے اور جوڑوں پر مالی بوجھ کم کرنے کیلئے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے ۔
یہ اقدامات شرح پیدائش کو بڑھانے کی کوشش میں کئے گئے ۔ریاستی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے سرکاری دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تازہ اقدام کے بعد اب لوگ وہاں شادی رجسٹرکر سکیں گے جہاں وہ رہ رہے ہوں۔ اب تک جوڑوں کو وہاں جانا پڑتا تھا جہاں سول رجسٹری میں دولہا یا دلہن کا نام ہوتا تھاجس سے اضافی سفری اور مالی بوجھ پڑتا تھا۔