میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1644ہو گئی

منڈلے (اے ایف پی)میانمار کی فوجی حکومت کا کہنا ہے کہ جمعہ کو ملک میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے میں۔۔
ہلاکتوں کی تعداد 1644 جبکہ زخمیوں کی تعداد 3408 ہوگئی ہے ، 139 افراد تاحال لاپتا ہیں۔میانمار میں زلزلے کے مرکز کے قریب واقع شہر منڈلے میں 90 افراد ایک کثیر منزلہ عمارت تلے دبے ہوئے ہیں۔ تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس شہر میں مجموعی طور پر 1500 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔میانمار میں منڈلے کے علاقے کیاوکسے میں سکول کی عمارت گرنے سے ایک استاد سمیت 12 بچے ہلاک ہو گئے ۔