استنبول کی سڑکوں پر مظاہرین کا سیلاب امڈ آیا ،اپوزیشن کا 22لاکھ افراد کی شرکت کا دعویٰ

استنبول کی سڑکوں پر مظاہرین  کا سیلاب امڈ آیا ،اپوزیشن کا  22لاکھ افراد کی شرکت کا دعویٰ

استنبول(اے ایف پی)ترکیہ کے مرکزی اپوزیشن رہنما ،استنبول کے سابق میئر اور صدارتی امیدوار اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے خلاف استنبول کی سڑکوں پر مظاہرین کا سیلاب امڈ آیا،اپوزیشن رہنما اوزگور اوز۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

یل نے دعویٰ کیا کہ مظاہرے میں 22لاکھ افراد موجود تھے تاہم فرانسیسی خبر ایجنسی کا کہنا تھا ان اعداد و شمار کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں ۔واضح رہے  امام اوغلو کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت 19 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاری کیخلاف صدر ایردوان کے خلاف ایک بڑی عوامی تحریک پیدا ہو چکی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امام اوغلوکو واحد ایسا ترک سیاستدان سمجھا جا رہا ہے جو آئندہ صدارتی انتخابات میں ایردوان کی جماعت کو چیلنج کر سکتے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق کچھ مظاہرین آبنائے باسفورس میں کشتیوں میں سوار ہو کر نعرے لگاتے نظر آئے ۔ ایک بینر پر درج تھا کہ اگر انصاف خاموش ہے ، تو عوام بول اٹھیں گے ۔امام کے ایک حامی نے بتایا کہ معیشت، انصاف اور قانون کی صورتحال سب کچھ بگڑ رہا ہے ۔ اسی لیے ہم یہاں ہیں۔ ہم حقوق، قانون اور انصاف کے نعرے کے ساتھ اپنے حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں