غزہ :اسرائیلی درندگی ،خاندان کے 7بچوں سمیت 10 شہید

غزہ :اسرائیلی درندگی ،خاندان کے 7بچوں سمیت 10 شہید

غزہ (اے ایف پی)غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی درندگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 بچوں سمیت 10 افراد شہید ہو گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ترک صدر طیب اردوان نے تازہ اسرائیلی حملے کو بربریت کی انتہا قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی درندگی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔دوسری جانب اسرائیل کا کہنا تھا کہ حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے حقوق کے دفتر کی ایک رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اسرائیلی انخلاکے احکامات میں توسیع کے نتیجے میں لوگوں کو ہر وقت تنگ علاقوں میں زبردستی منتقل کیا جاتا ہے ۔غزہ میں فلسطینیوں کے مستقبل کے بارے میں حقیقی تشویش پیدا ہو رہی ہے ۔ دفتر کی ترجمان روینہ شامداسانی نے جنیوا میں میڈیا کو بتایا کہ 18 مارچ سے 9 اپریل 2025 کے درمیان غزہ کی رہائشی عمارتوں اور بے گھر ہونے والے لوگوں کے خیموں پر اسرائیلی حملوں کے تقریباً 224 واقعات ہوئے ۔ 36 حملوں میں صرف خواتین اور بچے مارے گئے ۔حماس نے کہا ہے کہ 18مارچ کے بعد دوبارہ لڑئی کے باعث 1500افراد شہید ،3ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ۔ادھر کوپن ہیگن کی ایک عدالت نے چار تنظیموں کی طرف سے دائر مقدمہ کو مسترد کر دیا جس میں ڈنمارک پر اسرائیل کو ہتھیار برآمد کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا۔ فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیم الحق، ایمنسٹی انٹرنیشنل، آکسفیم اور ایکشن ایڈ ڈنمارک نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ڈنمارک کی سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے ۔ چاروں تنظیموں نے گزشتہ سال ڈنمارک کی وزارت خارجہ اور پولیس کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں