عمران خان کی متفرق درخواستوں پر14اپریل کو سماعت

 عمران خان کی متفرق درخواستوں پر14اپریل کو سماعت

اسلام آباد، راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے، خبرنگار)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بیٹوں سے بات کرانے اور ذاتی معالجین سے معائنہ کیلئے سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں دو متفرق درخواستیں دائرکردی گئی، 14 اپریل کو سماعت ہوگی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ بچوں سے ہفتہ وار بنیادوں پہ بات کروانے کا حکم دیا جائے ،جیل حکام نے بچوں سے بات کروانے کے عدالت کے پہلے احکامات پہ عمل در آمد نہیں کیا،دوسری درخواست بانی پی ٹی آئی کے ریگولر بنیادوں پہ میڈیکل چیک اپ کروانے سے متعلق دائر کی گئی اور کہاگیا کہ ڈاکٹر محمد عاصم یوسف ، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے ۔ بانی کی اہلیہ بشری ٰبی بی نے اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں وفاق، سپرنٹنڈ ٹ اڈیالہ جیل اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاجیل رولز 1978 کے تحت بشری ٰ کو بہتر سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا جائے ۔ بشری ٰ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ راولپنڈی میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائوں کی انسداد دہشتگری عدالت میں بشریٰ بی بی کے 31 مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی آج سماعت ہو گی۔

علیمہ خان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہو نے کی صورت میں جیل کے باہر دھرنا دینے کے اعلان پر سکیو رٹی پلان تیار کر لیا گیا ۔ منگل کو 26 نومبر احتجاج کے 31 مقدمات کی سماعت ہو گی ۔سماعت انسداد دہشتگری کی عدالت کے جج امجد علی شاہ جوڈیشل کمپلیکس میں کریں گے ۔ ان مقدمات میں سلمان اکرم راجا ، مشال یوسفزئی، نعیم ،پنجوتھا ، صنم جاوید، اعظم سواتی عدالت کے روبرو پیش ہو نگے ۔ علیمہ خان نے ملاقات نہ ہونے کی صورت میں جیل کے باہر دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ اس تناظر میں پولیس نے اپنا سکیو رٹی پلان ترتیب دیدیا ہے ۔ پولیس کے جوانوں کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے اڈیالہ روڈ اور جیل کے اطراف میں آٹھ اضافی ناکہ بندیاں قائم کی جائیں گی ۔ادھر بانی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کے لئے کوآرڈی نیٹر سلمان اکرم راجا نے پارٹی رہنماؤں کی لسٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوا دی۔ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں سلمان اکرم اور نیاز اللہ نیازی شامل ہیں، بشریٰ کی سابق ترجمان مشال یوسفزئی کا نام بھی لسٹ میں شامل ہے ۔جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوائی گئی لسٹ میں مبشر نسوانہ، مبشر رحمان اور چودھری ظہیر عباس کے نام بھی شامل ہیں۔ دونوں بہنوں کے نام بھی شامل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں