ای سی سی : دانش ٹرسٹ دیگرمنصوبوں کیلئے 92ارب کی گرانٹس منظور

ای سی سی : دانش ٹرسٹ دیگرمنصوبوں  کیلئے 92ارب کی گرانٹس منظور

اسلام آباد (دنیانیوز)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف منصوبوں کیلئے 92 ارب روپے سے زائد کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 دانش ایجوکیشن ٹرسٹ کیلئے 54.5 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مالی سال کے آخری کوارٹر زمیں تکنیکی ضمنی گرانٹس کی تقسیم کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ای سی سی نے فنانس ڈویژن کیلئے 9 ارب روپے ،نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کیلئے 50 ملین روپے اور وفاقی نظامت برائے حفاظتی ٹیکوں کیلئے 23.434 ارب روپے کی گرانٹ منظور کر لی، اجلاس میں قومی فرانزک ایجنسی منصوبے کی تبدیلی کیلئے 1.06 ارب روپے سرکاری عمارت کی دیکھ بھال کیلئے 264.8 ملین روپے منظور کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کر لی گئی۔جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کمپنی کیلئے 3.57 ارب کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی بھی منظوری دی گئی ۔ وزاررت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں