پی سی بی کو کلبز رجسٹریشن کیلئے 3989 درخواستیں وصول

سب سے زیادہ درخواستیں خیبرپختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن سے موصول ہوئیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شروع ہونے والے کلب رجسٹریشن کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہوگیاہے ۔ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے متعدد کرکٹ آرگنائزرز کی درخواست پر 22 سے 28 اپریل تک درخواستوں کی وصولی کے لیے کھولی گئی اضافی ونڈو میں پی سی بی کو مزید 178 درخواستیں وصول ہوئیں۔لہٰذا، پی سی بی کو موصول ہونے والی کُل درخواستوں کی تعداد 3989 ہوگئی ہے جوکہ ماضی کی نسبت 30 فیصد زائد ہے ۔پی سی بی کو سب سے زیادہ درخواستیں خیبرپختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن سے موصول ہوئیں ، جن کی کُل تعداد 865 رہی۔ سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سے 827 کلبز نے رجسٹریشن کے عمل میں حصہ لیا۔ سندھ سے 710، سدرن پنجاب سے 537 ، ناردرن سے 517 اور بلوچستان سے 533 کلبز نے درخواستیں جمع کروائیں۔سٹی ایسوسی ایشنز میں سے پی سی بی کو سب سے زیادہ درخواستیں لاہور سے موصول ہوئیں، جہاں سے 244 کرکٹ کلبز نے درخواستیں جمع کر ائی ہیں۔