پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈاریکٹرجنرل شاہد السلام معطل

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی  ڈاریکٹرجنرل شاہد السلام معطل

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپورٹس بورڈ میں اختیارات کے غلط استعمال کے معاملے میں وزارت بین الصوبائی رابطہ نے وزیراعظم آفس کی ہدایت پر سخت ایکشن لیتے ہوے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈاریکٹرجنرل شاہد السلام کو معطل کر دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تفصیلات کے مطابق شاہد السلام کو اعلیٰ حکام کو گمراہ کرنے پر معطل کیا گیا جن پر عائد الزامات کی قومی ایجنسیز تحقیقات کر رہی ہیں۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے شا ہد السلام کی معطلی کا آرڈر جاری کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی شاہد السلام کی پرموشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا جس کیخلا ف شاہد السلام کی فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل زیر التوا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی شاہد السلام کی پرموشن کا تمام ریکارڈ طلب کر رکھا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں