پشاورکوشکست،لاہور بلیوزقومی ٹی 20کپ کافاتح

پشاورکوشکست،لاہور بلیوزقومی ٹی 20کپ کافاتح

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)لاہور بلیوز نے 5ویں بارقومی ٹی ٹونٹی کپ جیت لیا۔ اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور نے پشاور کو 9 وکٹوں سے ہرایا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پشاور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 110 رنز سکور کئے ، صاحبزادہ فرحان 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، کپتان افتخار احمد 34 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے ۔ لاہور بلیوز کے بائیں ہاتھ کے تیز بولر محمد سلمان مرزا نے 4 اوورز میں صرف 21 رنز دے کر4وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور بلوز نے 111 رنز کا ہدف 16اوورز میں عمران بٹ کی وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عمرصدیق 64 اور جنید علی30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ پلیئر آف دی میچ ایوارڈ محمد سلمان مرزا نے حاصل کیا۔ صاحبزادہ فرحان بہترین بیٹر اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے ۔ سیالکوٹ کے حسن علی ٹورنامنٹ کے بہترین بولر اورلاہور وائٹس کے محمد اخلاق بہترین وکٹ کیپر قرار پائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں