بار کے وفد کا پولیس لائن کمیونٹی انگیجمنٹ سنٹر کا دورہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر )ڈسٹرکٹ بار کونسل کے صدر سیف الرحمن بھٹی اورسیکرٹری عبد الوہاب شاہ کی زیر قیادت بارکے وفد کا پولیس لائن کمیونٹی انگیجمنٹ سنٹر کا دورہ ، وفد نے سی پی او کامران عادل کے ساتھ ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق صدر بار کونسل سیف الرحمن بھٹی اور سیکرٹری بار عبدالوہاب شاہ کی زیر قیادت وفد نے گزشتہ روز پولیس لائن کمیونٹی انگیجمنٹ سنٹر کا دورہ کیا جہاں سی پی او کامران عادل نے فیصل آباد بارکے وفد کا خیر مقدم کیا۔ سی پی او فیصل آباد نے وفد کو پولیس کمیونٹی انگیجمنٹ سنٹر کا وزٹ کروایااور جدید پولیسنگ ایپس اور پولیس کے جدید ٹیکنالوجی سے ورکنگ اور عوام کو دی جانے والی سہولیات کے متعلق آگاہ کیا، ڈسٹرکٹ بار کے وفد کو شاہد آرٹ گیلری کا بھی وزٹ کر وایاگیا ۔آخر میں سی پی او کامران عادل نے صدر بار اور سیکرٹری بار کو اعزازی شیلڈز پیش کیں، وفد نے پولیس کی خدمات اور اقدامات کو سراہا۔