ڈی پی او چنیوٹ کی کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے کھلی کچہریاں

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔۔۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچنیوٹ عبداﷲاحمد نے گزشتہ روز جامعہ مسجد المدینہ محلہ گڑھا چنیوٹ،جامعہ مسجد امیر حمزہ محلہ سٹیلائٹ ٹاون چنیوٹ میں کھلی کچہریاں لگائیں۔کھلی کچہریوں میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ،انچارج کمپلینٹ سیل اوردیگر پولیس افسروں اور نمازیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اورمتعلقہ افسروں کو دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔ ڈی پی او چنیوٹ نے پنجاب پولیس کی مختلف سروسز سے متعلق شرکاء کو بریفنگ دی۔ڈی پی او نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری لگانا نبی پاک حضرت محمد ؐ کی سنت ہے تاکہ آپ کے مسائل آپ کے پاس آکر سن کر حل کئے جائیں اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے ،شہری معاشرتی،اخلاقی برائیوں و جرائم پیشہ عناصر سے متعلق اطلاع دے سکتے ہیں ،انکی دادرسی یقینی بنائی جائے گی۔ عبداللہ احمد نے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت،امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ۔تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔دوسری طرف سرکل ڈی ایس پیز اورایس ایچ اوزنے بھی اپنے اپنے علاقوں میں کھلی کچہریاں لگائیں اورلوگوں کے مسائل سن کر موقع پر ضروری احکامات بھی جاری کر دیئے ۔