چنیوٹ :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲگوندل کی زیر صدارت گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،ضلع میں انسداد پولیو کی آئندہ مہم 21 اپریل سے شروع ہوگی،پانچ روزہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 97 ہزار 122 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے کے لئے مجموعی طور پر 1467 ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ انسداد پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے سرتوڑکوششیں کی جائیں اور سابقہ مہم کی خامیوں کا ازالہ ہونا چاہیے ۔ انہوں نے ہیلتھ اتھارٹی کو جامع مائیکروپلاننگ کی ہدایت کی اور کہا کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے ۔