تتلے عالی:ڈاکوئوں نے 2 راہگیروں کو لوٹ لیا،چوری کی وار داتیں
تتلے عالی(نامہ نگار )چوری ڈکیتی کے واقعات میں نقدی وقیمتی سامان چوری ہوگیا۔
کوٹلی ریت والی کے قریب عظیم کو دو ڈاکوؤں نے روک کر7ہزار روپے چھین لئے ،رتہ گورائیہ کے شہباز کو گھمن والا نہر کے قریب ڈاکو نے روک کر50ہزار روپے چھین لئے ،تتلے عالی میں ظفر کا موبائل چوری ہوگیا،ماڑی بھنڈراں میں تاج دین کی دو موٹریں چوری ہو گئیں،بیگ پور میں سلمیٰ بی بی کی بکری چوری ہو گئی،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔