سمبڑیال:وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہو گئے

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ۔
محلہ ککے زئیاں سے وقاص اسلم کا موٹر سائیکل ،احمدسہیل کا مین بازار سے موٹر سائیکل ، محمد ارسلان کا فیصل بینک کے سامنے سے موٹر سائیکل ، منڈی سمبڑیال گلی نمبر6 سے عمر فاروق نثار کے گھر سے موبائل فون ، محلہ رسول پورہ میں نوید انجم کے گھر سے نقدی 30ہزارروپے ،موبائل فون ، برلب سڑک واقع سٹی بیکری کے قریب شاکرعلی کے گودام سے 10ہزارروپے کا سکریپ ،موضع کولو کے میں اعجاز احمد کے ڈیرہ سے بھیڑ کا چھترا مالیت 50 ہزارروپے ،تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ رکھ نوشہرہ کے رہائشی عرفان احمد کے ڈیرہ سے نقدی 2لاکھ روپے 4 عدد ٹائرکیبلز مالیت 20ہزارروپے ،دوبرجی چندا سنگھ میں عبدالرشید کے ڈیرہ سے 2لاکھ روپے مالیت کی گائے محلہ نورپورہ میں محمد قیصر کے گھر سے سیف الماری کے تالے توڑ کر 10 ہزارروپے نقدی ،موبائل فون ، یونیورسٹی روڈ پر وقاراحمد سے 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زورپر 10ہزارروپے نقدی ،موبائل فون چھین لیا۔