آئی جی کا پولیس شہدا کے گھروں کا دورہ،بچوں میں عیدی تقسیم

آئی جی کا پولیس شہدا کے گھروں  کا دورہ،بچوں میں عیدی تقسیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا سندھ پولیس کے شہدا کے گھروں کا دورہ، اہل خانہ سے ملاقات، شہدا کے بچوں میں عیدی و تحائف تقسیم کیے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈیفنس ،گلستان جوہر اور گلبرگ میں شہیدوں کے گھروں کا بالترتیب دورہ کیا اور پولیس شہدا کے ورثا سے ملاقات کی۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے شہید ڈی ایس پی سید محمد علی رضا، شہید ہیڈکانسٹیبل قمر زمان متعینہ سی آئی اے اور کانسٹیبل محمد ارشد متعینہ سی ٹی ڈی کے گھروں کا دورہ کیا، ورثاء سے ملاقات کی ۔ دورہ کے موقع پرڈی آئی جی ویسٹ،ایس ایس پیز سینٹرل، ایسٹ، ٹریفک ملیر، کورنگی، اے آئی جی ویلفیئراور دیگرپولیس افسران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں