درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صحافی فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ، فرحان ملک کے وکلا نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کئے جانے کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔
درخواست میں صحافی فرحان ملک کے وکیل بیرسٹر معیز جعفری نے موقف اختیار کیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضمانت مسترد کرتے ہوئے الزامات کو سامنے رکھا ہے ، فاضل جوڈیشل مجسٹریٹ نے الزامات کی انکوائری نہیں کروائی، صرف تھمب نیل کو بنیاد بنا کر درخواست ضمانت مسترد کرنا ناانصافی ہے ۔