شیخوپورہ گرڈ سٹیشن میں ایک اور 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر نصب
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)این ٹی ڈی سی کی جانب سے 500 کے وی گرڈ سٹیشن شیخوپورہ میں ایک اور 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے۔۔۔
جس کا مقصد گرڈ سٹیشن کی بجلی کی ترسیل کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔ این ٹی ڈی سی کی پراجیکٹ ڈلیوری(نارتھ)لاہور کی ٹیم نے 500 کے وی گرڈ سٹیشن شیخوپورہ میں 160 ایم وی اے 220/132 کے وی آٹو ٹرانسفارمر (ٹی-8) کی جگہ نیا 250 ایم وی اے 220/132 کے وی آٹو ٹرانسفامر لگانے کا کام مکمل کیا، مذکورہ آٹوٹرانسفارمر کو کامیابی کے ساتھ انرجائزڈ کر دیا گیا۔