یونیک گروپ :یوم دفاع کے بارے تقریب کا اہتمام

یونیک گروپ :یوم دفاع کے بارے تقریب کا اہتمام

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام یوم دفاع کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام یونیک گروپ کے ڈاکٹر نثار احمد رانا ایڈیٹوریم میں کیاگیا جس کی صدارت چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کیا جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیرتھے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ہمیں ان کی مؤثر تربیت کے لیے اپناکردار ادا کرنا ہو گا ۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنا ن خرم نے کہا کہ ہمیں تعلیم اور صحت کے شبعوں پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈایئروائس چیف مارشل ساجد حبیب نے کہا کہ اگر میں ائیر فورس میں نہ ہوتا تومیں استاد بننا پسند کرتا۔ تقریب میں وائس چیئرمین یونیک گروپ عفیف اشرف صدیقی، ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان، ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چودھری اور ایڈیشنل ڈائریکٹرمحمدعبداللہ سمیت اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں