برکی روڈ، واہگہ بارڈر جانیوالے تمام راستوں پر صفائی آپریشن
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے \'\'یوم دفاع پاکستان\'\' کے موقع پر ہونے والی تقاریب کے پیش نظرایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے ۔
سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پرشہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد ہونے والی تقریبات سے قبل خصوصی صفائی اقدامات کیے گئے جبکہ یادگار میجر عزیز بھٹی شہید، برکی روڈ، واہگہ بارڈر جانے والے تمام راستوں پر عملہ صفائی آپریشن جاری رہا۔صفائی کے بعد یادگار شہدا جانے والے راستوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا اور سڑکوں کے اطراف لائمنگ بھی کی گئی۔