بغیر لائسنس موٹرسائیکل سواروں کا شہر میںداخلہ محدود

بغیر لائسنس موٹرسائیکل  سواروں کا شہر میںداخلہ محدود

لاہور (کرائم رپورٹر) بغیر ہیلمٹ، بغیر لائسنس موٹرسائیکل سواروں ، ایل پی جی گیس سلنڈر والی گاڑیوں اوررکشوں کا لاہور میں داخلہ محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ایل پی جی گیس سلنڈر استعمال کرنے والے رکشوں، پبلک سروس وہیکلز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن ہو گا۔ راوی پل، سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ، بابوصابو، اڈا پلاٹ سمیت 10 مقامات پر نفری تعینات ہے ۔ابتدائی طور پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹس کو چالان کرکے شہر میں داخلہ کی اجازت دی جا رہی ہے، آئندہ ہفتے سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹس کا داخلہ محدود کر دیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں