انٹر سپلیمنٹری کے رزلٹ کارڈ پر بار کوڈ لگا دیا گیا
![انٹر سپلیمنٹری کے رزلٹ کارڈ پر بار کوڈ لگا دیا گیا](https://dunya.com.pk/newweb/images/placeholders_gen_image.jpg)
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی بورڈز مزمل محمود کی ہدایات پر لاہور سیکنڈری بورڈ نے انٹر سپلیمنٹری امتحانات 2024 کے رزلٹ کارڈ پر بار کوڈ لگا دیا ہے۔
تعلیمی بورڈ 2025 میں ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں اپنے رولنمبر سلپ پر بھی بار کوڈ لگائے گا۔ چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی بورڈز مزمل محمود نے صوبے بھر کے تمام بورڈز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جس طرح سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر نے رولنمبر سلپ ، رزلٹ کارڈ اور اسناد پر بار کوڈ لگوایا ہے اسی طرح تمام بورڈز رولنمبر سلپ ، رزلٹ کارڈ اور اسناد پر بار کوڈ پرنٹ کرائے گا جس سے بوٹی مافیا کا سو فیصد خاتمہ ہوسکے گا ۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی بورڈز مزمل محمود کی خصوصی دلچسپی کے باعث آئندہ منعقد ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پہلی بار تھری ڈی میٹرکس بار کوڈ رولنمبر سلپ اور رزلٹ کارڈز جاری کی جائیں گی۔