سپیشل برانچ کے کانسٹیبل کو تھپڑ مارنے والا سب انسپکٹر معطل

لاہور(کرائم رپورٹر)سپیشل برانچ کے کانسٹیبل عرفان کو تھپڑ مارنے والے سب انسپکٹر عدنان کو معطل کر دیا گیا۔
دو روز قبل کرکٹ میچ کی سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران لبرٹی پولیس ناکے پر کانسٹیبل عرفان اور سب انسپکٹر عدنان کی تلخ کلامی ہوئی ، جس دوران سب انسپکٹر نے کانسٹیبل کو تھپڑ مارا۔