یو ای ٹی، انٹری ٹیسٹ میں 15 ہزار 460 طلبا کی شمولیت

یو ای ٹی، انٹری ٹیسٹ میں 15 ہزار 460 طلبا کی شمولیت

لاہور(خبرنگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور اسکے سب کیمپسز سمیت پنجاب بھر کی سرکاری و نجی انجینئرنگ جامعات میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کاآغاز ہوچکا ہے، 15 ہزار 460 طلبا شامل ہوئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پیر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ پنجاب بھر کے 11شہروں کے 12سنٹر اور 100کمپیوٹر لیبز میں 20مارچ بروز جمعرات تک جاری رہیں گے ۔جبکہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 28مارچ کو کیا جائے گا۔ اسی طرح دوسرے انٹری ٹیسٹ کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 7اپریل 2025سے ہو گا جبکہ دوسرا انٹری ٹیسٹ جون میں ہو گا۔ وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں