پہلی بار صنعتوں ،بھٹوں کو منفرد شناختی نمبر الاٹ

 پہلی بار صنعتوں ،بھٹوں کو منفرد شناختی نمبر الاٹ

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں پہلی بار ادارہ ماحولیات پنجاب نے صنعتوں اور بھٹوں کو منفرد شناختی نمبر الاٹ کر دئیے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے تمام صنعتوں اور اینٹوں کے بھٹوں کی ای میپنگ مکمل کر لی اور تمام یونٹس کو منفرد شناختی نمبر جاری کر دئیے گئے ہیں ۔اب سے ای پی اے فورس کی ہر انسپکشن منفرد شناختی نمبر کے تحت ریکارڈ ہوگی۔انہوں نے کہا فیلڈ انسپکشن کے عمل میں مزید شفافیت اور موثر نگرانی کے لئے ایکو واچ ایپ میں شناختی نمبر کا اندراج لازمی قرار دیا گیا ہے ،ہر یونٹ یا بھٹے کے معائنے کے دوران اس کا شناختی نمبر بھی درج کرنا ضروری ہوگا۔ترجمان ادارہ ماحولیات ساجد بشیر نے بتایا کہ انسپکشن ڈیٹا ایکو واچ ایپ میں اپلوڈ ہوتے ہی تصویری، ویڈیو اور لوکیشن ریکارڈ کا حصہ بن جائے گا،یہ نیا حکم 17مارچ سے نافذ العمل ہوگیا، خلاف ورزی پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں