میٹرک سالانہ امتحانات، 2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

 میٹرک سالانہ امتحانات، 2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

لاہور(خبرنگار)میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ریاضی کا پرچہ دیتے ہوئے 2 جعلی امیدوار پکڑے گئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے امتحانات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے مختلف امتحانی سنٹرز کے اچانک دورے کئے جہاں انہوں نے کیو آر کوڈ سکین کر کے امیدواروں کی شناخت چیک کی۔ وزیر تعلیم نے کیو آر کوڈ سکیننگ کے دوران جعلی امیدوار پکڑ لی۔ طالبہ صبا اپنی بہن کی جگہ پرچہ دے رہی تھی۔ دوسری جانب چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود نے بھی مختلف امتحانی سنٹرز کے دورے کے دوران ایک جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جہاں فیضان اپنے دوست میثم علی کی جگہ امتحان دیتا پایا گیا۔ فیضان اور صبا کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں