ایل ڈی اے : 10افسروں کے تقرروتبادلے کر دئیے گئے

ایل ڈی اے : 10افسروں کے تقرروتبادلے کر دئیے گئے

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے میں 10 افسروں کے تقرروتبادلے کر دئیے گئے۔ڈائریکٹر انفورسمنٹ کاشف اعوان کو ڈائریکٹر ہاؤسنگ ون ،ڈائریکٹر ہاؤسنگ تھری سمیرا علی خان کو ڈائریکٹر ہاؤسنگ ٹو۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تقرری کے منتظر ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر اقبال کو ڈائریکٹر ہاؤسنگ تھری ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن تھری طیب خان کو ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور ،ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور یاور بشیر ورک کو ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون ،ڈائریکٹر ہاؤسنگ ون کیپٹن (ر) احمد فراز کو ڈائریکٹر انفورسمنٹ ،ڈائریکٹر ہاؤسنگ ٹو وسیم ظفر کو ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشنز سیکنڈ شفٹ،ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشنز شفٹ ٹو ریحان اطہر کو ڈائریکٹر انوائرنمنٹل کنٹرول ،ڈائریکٹر وائس چیئرمین سیکرٹریٹ حمیرا شریف کو ڈائریکٹر کچی آبادیز اور ڈائریکٹر انوائرنمنٹل کنٹرول عبید اقبال کو ڈائریکٹر وی سی ایل ڈی اے سیکرٹریٹ تعینات کر دیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کے احکامات پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں