پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کے ناموں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کے ناموں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سپیکر صوبائی اسمبلی پنجاب ملک محمد احمد خان نے رولز آف پروسیجر کے قاعدہ 148(3) کے تحت قائمہ کمیٹیوں کے نام تبدیل کر دئیے۔
قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تحفظ کا نیا نام ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی ہوگا۔ قائمہ کمیٹی برائے ایکسائز ٹیکسیشن کا نام ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول میں تبدیل، قائمہ کمیٹی برائے قانون کا نیا نام قانون اور پارلیمانی امور ہوگا۔ قائمہ کمیٹی ٹرانسپورٹ کا نام ٹرانسپورٹ ماس ٹرانزٹ ہو گا۔ناموں کے ساتھ تمام قائمہ کمیٹیوں کے اختیارات وضع ہوگئے۔ اس سے پہلے ناموں کی وجہ سے اختیارات کی حدود طے کرنے میں مسائل پیش آتے تھے۔