گارڈن ٹاؤن سکیم کی اپ گریڈیشن شروع کرنے کا اعلان

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے نے گلبرگ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت گلبرگ کے بعد گارڈن ٹاؤن سکیم کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس منصوبے کیلئے ارب روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا اور توقع ہے کہ تعمیراتی کام چھ ماہ میں مکمل ہوگا۔منصوبے کے تحت پیدل چلنے والوں کے لئے خصوصی فٹ پاتھ اور سائیکلنگ کے لئے واک ویز بنائے جائیں گے ۔ روڈ سائنیج کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے ۔