محکمہ سکول کا ڈیٹا سنٹر آئے روز خراب،اساتذہ کو مشکلات

محکمہ سکول کا ڈیٹا سنٹر آئے روز خراب،اساتذہ کو مشکلات

لاہور(عاطف پرویز سے ) کروڑوں روپے سے بنایا گیا محکمہ سکول ایجوکیشن کا ڈیٹا سنٹر آئے روز خراب ہونے سے اساتذہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اساتذہ کی بھرتیوں ،تبادلوں سمیت دیگر اقدامات میں سسٹم بار بار بیٹھنے لگا ۔ اس سے قبل محکمہ کے تمام ڈیجیٹل اقدامات پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام چلائے جا رہے تھے مگر جب سے ان کا کنٹرول محکمہ سکول ایجوکیشن کے ڈیٹا سنٹر میں منتقل کیا گیا تب سے ڈیپارٹمنٹ اور اساتذہ کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ کچھ دن پہلے محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی اٹھائی اور شیڈول بھی جاری کیا تاہم تبادلوں کے منتظر سینکڑوں اساتذہ خوار ہو گئے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے 10 سے 17 مارچ درخواستیں جمع کر انے کا شیڈول جاری کیا تھا ،درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ گزر گئی لیکن سسٹم فعال ہی نہ ہوسکا۔ کچھ عرصہ قبل ساڑھے بارہ ہزار اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کیا گیا مگر ڈیٹا سنٹر میں خرابیوں کی وجہ سے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا رہا ۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ایک سال سے تبادلوں کے لئے انتظار کر رہے ہیں،محکمہ سکول ایجوکیشن اپنا ڈیٹا سنٹر درست کرے ۔اس حوالے سے ترجمان محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا ڈیٹا سنٹر میں کچھ ٹیکنیکل ایشو زہیں جن کو ٹھیک کیا جا رہا ہے ،سنٹر جلد مکمل فعال ہو جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں