ڈیٹ شیٹ میں اسلامیات،مطالعہ پاکستان کا پرانا وقت شائع

ڈیٹ شیٹ میں اسلامیات،مطالعہ پاکستان کا پرانا وقت شائع

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اسلامیات و مطالعہ پاکستان کا پیپر کتنے نمبر کا ہوگا؟ لاہور بورڈ نے ڈیٹ شیٹ میں اوقات کار پرانے کورس کیمطابق پرنٹ کردئیے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیل کے مطابق رواں سال سے اسلامیات و مطالعہ پاکستان کا پیپر پچاس نمبروں کے بجائے، سو،سو نمبروں کا لیا جانا ہے ۔نئے سلیبس کیمطابق بچوں کا پیپر 3،3 گھنٹے کا لیا جانا ہے ۔اسلامیات ومطالعہ پاکستان کے اولڈ کورس کیمطابق پیپر دو، دو گھنٹے کا ہوتا تھا ۔ڈیٹ شیٹ میں 2 گھنٹے کا پیپر ہونے پر بچوں میں تشویش ہے، ہزاروں امیدوار ڈیٹ شیٹ دیکھ کر پریشان ہوگئے۔ کنٹرولرامتحانات زاہد میاں کا کہنا ہے کہ پیپر اولڈ اور نیو دونوں کورسز کا لیا جانا ہے، پرانے کورس کیمطابق پیپر2 گھنٹے اور نئے کورس والوں کا 3 گھنٹے کا پیپر ہونا ہے۔ نئے سلیبس والے بچوں کو رولنمبر سلپس 3 گھنٹے کے پیپرز کیمطابق ملیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں