ثبوت نہ ہونے پر منشیات کا ملزم بری

لاہور(کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج خلیل احمد عاصم نے منشیات کے ملزم عبدالغنی کو ثبوت کی عدم موجودگی کی بنا پر بری کر دیا۔
منشیات کے ملزم عبدالغنی کو ثبوت کی عدم موجودگی کی بنا پر بری کر دیا، ملزم 7 ماہ سے جیل میں قید تھا ،ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا شہادتیں متعلقہ تھانہ میں ریکارڈ کی گئیں جو غیر قانونی عمل ہے۔