17گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو بیدیاں روڈ سب ڈویژن کے ایس ڈی او حافظ ضرار عمر نے ٹیم کے ہمراہ کرباٹھ گاؤں میں سرچ آپریشن کیا۔
دوران آپریشن 17 گھروں میں بجلی چوری پکڑلی۔ ملزم لیسکو کی ایل ٹی لائن سے تار لگا کر بجلی چوری کررہے تھے، کنکشنز منقطع کر دئیے گئے۔