پیپلز کالونی میں انسداد تجاوزات آپریشن، شیڈز، تھڑے مسمار

پیپلز کالونی میں انسداد تجاوزات آپریشن، شیڈز، تھڑے مسمار

راولپنڈی (دنیا رپورٹ) راولپنڈ ی کینٹ بورڈ نے انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران شیڈز اور تھڑے مسمار کر کے 13ٹرک سامان ضبط کر لیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سی ای او کینٹ بورڈ علی عرفان نے کہا بازاروں میں عملہ مسلسل نگرانی پر مامور ہے اور سرویلنس ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔ ڈی جی ملٹری لینڈز اینڈکنٹونمٹس بورڈ کی ہدایات پر پیپلزکالونی میں تجاوزات کے خلا ف آپریشن کیا گیا، اس دوران دکانوں کے باہر سینکڑوں غیرقانونی شیڈز، تھڑے، سائن بورڈز،لوہے کے جنگلے مسمار کیے گئے ، فٹ پاتھوں اور دکانوں کے باہرپختہ تھڑوں کو بھی مسمارکیاگیا ۔ ایڈیشنل سی ای او ارشد خان کی زیر نگرانی فٹ پاتھوں اورپیدل چلنے والی جگہوں سے تجاوزات کو ختم کیاجارہاہے۔ کنٹونمنٹ ایگزیکٹوآفیسرسیدعلی عرفان رضوی کا کہناہے کہ تجاوزات کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت انفورسمنٹ عملے نے کارروائی کی۔ آپریشن میں ہیوی مشینری کااستعمال کیاگیا ، پیدل چلنے والوں سمیت ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں