ہنگامی امداد کیلئے خصوصی 26پولیس ہیلپ ڈیسک قائم

ہنگامی امداد کیلئے خصوصی 26پولیس ہیلپ ڈیسک قائم

اسلام آباد(این این آئی)آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ہنگامی صورتحال کے دوران فوری امداد یقینی بنانے کیلئے تمام تھانوں کی حدود میں خصوصی 26پولیس ہیلپ ڈیسک قائم کر دیئے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ہیلپ ڈیسک پر ماہر نوجوان افسران اور خواتین کو درپیش مشکلات دور کرنے کیلئے لیڈی پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے ، یہ ہیلپ ڈیسک تجارتی مراکز میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف بھی کارروائیاں کریں گے ، شہری نہ صرف فوری معلومات بلکہ ایمرجنسی میں اسلام آباد پولیس کی فوری مدد حاصل کر سکیں گے ۔ آئی جی اسلام آباد سیدعلی ناصر رضوی نے کہا ان ہیلپنگ ڈیسک کے قیام کا مقصد شہریوں کو ہر قسم کی سہولت مہیاکرنا اور تجارتی مراکز میں آمدو رفت یقینی بنانے سمیت تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں