راولپنڈی سے احتجاج پر آئے نابینا شخص کی پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش

لاہور(کرائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے نابینا احتجاجی کی جان بچا لی۔
پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران راولپنڈی سے آئے نابینا عمران عزیز نے پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی۔ اس دوران قلعہ گجر سنگھ کے اے ایس آئی یوسف نے فوری آگ بھجا کر عمران کو ریسکیو کیا۔