مدرسے کے 2 اساتذہ کی بچے سے زیادتی،ڈرل مشین سے ڈرا تے رہے

لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا کے علاقہ میں مدرسہ کے 2 اساتذہ نے 9 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کر دی، قاری احسن اور قاری نعمان ڈرل مشین چلا کر بچے کو ڈرا کر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔۔۔
بچے کے بتانے پر والد شہباز علی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ علاوہ ازیں کوٹ لکھپت کے علاقے میں 2 اوباش 11 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ، پولیس نے ملزموں عبدالرزاق اور حمزہ کو گرفتار کر لیا۔