گلبرگ سکیم مین بلیوارڈمیں غیرقانونی تجاوزات ختم

گلبرگ سکیم مین بلیوارڈمیں غیرقانونی تجاوزات ختم

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے ٹیموں کا مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبر گ سکیم اور ایل ڈی اے ایونیو ون میں غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ایل ڈی اے انفورسمنٹ اورضلعی انتظامیہ نے گلبرگ مین بلیوارڈ اور مختلف بلاکس میں آپریشن کیا،آپریشن کے دوران گلبرگ سکیم مین بلیوارڈاور ای ون ، ای ٹو بلاک میں غیرقانونی تجاوزات ختم کر دی گئیں، آپریشن کے دوران غیرقانونی سٹالز اورعارضی وپختہ شیڈز بھی ختم کردیئے گئے ۔ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم میں بھی آپریشن کیا۔ ٹیموں نے ایل ڈی اے ایونیو ون کے مختلف بلاکس سے غیرقانونی تجاوزات اور جھگیاں ختم کردیں۔ ایل بلاک میں ایل ڈی اے ملکیتی 8 کنال اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی، سٹرکچر مسمار کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں