پی آئی سی میں ڈاکٹرز کی لڑائی، آؤٹ ڈور میں ہڑتال

پی آئی سی میں ڈاکٹرز کی لڑائی، آؤٹ ڈور میں ہڑتال

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پی آئی سی لاہور میں دو ڈاکٹرز کے خلاف لڑائی کے معاملہ پر ڈاکٹرز کی آؤٹ ڈور میں ہڑتال اور محکمہ صحت کی کارروائی میں دونوں ڈاکٹرز کو سیکرٹری ڈسپوزل پر بھیج کر تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 48 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق پی آئی سی لاہور میں اسسٹنٹ پروفیسر ذیشان غوث اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر و سینئر رجسٹرار ڈاکٹر اعجاز کھرل کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی پر ینگ ڈاکٹرز نے گزشتہ روز آؤٹ ڈور بند رکھا اور مطالبہ کیا کہ اسسٹنٹ پروفیسر کو واپس ان کے ڈسٹرکٹ میں تبادلہ کیا جائے ۔دوسری جانب محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ڈاکٹرز کو نا صرف محکمہ کی ڈسپوزل پر بھیجا ہے بلکہ سارے معاملے پر تین رکنی پروب کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو 48 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ انکوائری کمیٹی کے سربراہ پی آئی سی لاہور کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر بلال محی الدین، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر شعیب اسلم اور مانیٹرنگ آفیسر احد ڈوگر کمیٹی کے ممبرز نامزد کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں