فوڈ سیفٹی ٹیموں کا چھاپہ، 480 کلو تیار ہلدی، مرچ تلف

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا چھاپہ، 480 کلو تیار ہلدی، مرچ تلف

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لالہ پاک کالونی میں چھاپے کے دوران ملاوٹی ہلدی اور مرچ تلف کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لالہ پاک کالونی میں سپائسز یونٹ پر چھاپہ مار کر 480 کلو تیار ہلدی اور مرچ تلف، مقدمہ درج اور یونٹ کی پروڈکشن بند کر دی، موقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ہلدی اور سرخ مرچ پاؤڈر میں ملاوٹ پائی گئی، ہلدی کو غیر معیاری اجزا اور ممنوع رنگوں کی ملاوٹ سے تیار کیا گیا تھا، انتہائی لازم ریکارڈ، میڈیکل، ٹریننگ عدم موجود ، صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے، تیار ہلدی ٹوٹے گندے فرش پر رکھی پائی گئی۔عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ ملاوٹی مصالحے تیار کر کے سپلائی کرنے پر یونٹ بند کر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا، ملاوٹی مصالحہ جات پیٹ اور انتڑیوں کی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں