جوہر ٹائون : سڑک کی بحالی میں تاخیر، لاگت 23 کروڑ بڑھ گئی
![جوہر ٹائون : سڑک کی بحالی میں تاخیر، لاگت 23 کروڑ بڑھ گئی](https://dunya.com.pk/newweb/images/placeholders_gen_image.jpg)
لاہور(شیخ زین العابدین)شہر لاہور میں ایک اور شاہراہ کی مرمت اور بحالی کا منصوبہ، عبدالحق روڈ پر پہلے مرحلے میں یوٹیلیٹیز کی منتقلی کا کام کیا جائے گا۔۔۔
دوسرے مرحلے میں سڑک کی کارپٹنگ اور اپ گریڈیشن کی جائے گی،ایل ڈی اے کی جانب سے جوہر ٹائون میں عبدالحق روڈ کا پلان 2017 میں بنایا گیا تھا، ایل ڈی اے نے ڈاکٹرز ہسپتال سے سدرن بائی پاس تک سڑک کی بحالی کا پلان بنایا تھا، عبدالحق روڈ پر سروسز کی شفٹنگ کا کام تین ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔ ماضی میں عبدالحق روڈ کی مرمت اور بحالی کے لئے 27 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، سات سال بعد عبدالحق روڈ پراجیکٹ کی لاگت50 کروڑ روپے تک جا پہنچی ہے۔